Date: Fri 19 Apr 2024 /

19-Apr-2024 10-Shawaal-1445

’’پیغمبر محمد ﷺبل‘‘ مسلمانوں کی پہلی ترجیح : حضرت سید معین میاں صاحب اس بل کو قانونی شکل دلانے کے لئے وطن کے ہر فرد بشر تک جائیں گے : الحاج محمد سعید نوری

’’پیغمبر محمد ﷺبل‘‘ مسلمانوں کی پہلی ترجیح : حضرت سید معین میاں صاحب
اس بل کو قانونی شکل دلانے کے لئے وطن کے ہر فرد بشر تک جائیں گے : الحاج محمد سعید نوری

ممبئی :22 جنوری آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء کے صدر حضرت سید معین میاں صاحب، رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب، ’’تحفظِ ناموسِ رسالت کانفرنس‘‘ اندور، مدھیہ پردیش، میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے پہلے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے ’’تحفظ ناموس رسالت بورڈ‘‘ کے مرکزی صدر سید معین میاں صاحب نے کہا کہ اس وقت دیش میں مسلمانوں کی پہلی ترجیح ’’پیغمبر محمد بل‘‘ ہے اس لئے کہ ناموس رسالت، سے بڑا مسئلہ ہمارے لئے اور کوئی ہے ہی نہیں اس بل کو پاس کرنے کے لئے ہم نے اپنی ریاست کے وزیرِ اعلیٰ ادھو ٹھاکرے صاحب سے مہاراشٹرا کی اسمبلی میں پاس کرنے کی اپیل کی ہے ’’تحفظ ناموس رسالت کانفرنس‘‘ میں شرکت کرنے کے لئے اندور جا رہے ہیں ہم مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر جناب شیوراج چوہان سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ بھی اپنی ریاست میں اس بل کو پاس کریں تاکہ ملک سے نفرت کے زہریلے عفریت کا خاتمہ ہو، رضا اکیڈمی کے بانی محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ’’ پیغمبر محمد ﷺبل ‘‘ کو قانونی شکل دلانے کے لئے ملک کے ہر فرد کی حمایت حاصل کرنے کی جدوجہد جاری ہے اسی مقصد کے تحت اندور کے ’’تحفظِ ناموسِ رسالت کانفرنس‘‘ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں اندور کے علماء ومشائخ اور ارباب علم ودانش سے تحفظِ ناموسِ رسالت کے حوالے سے مشاورت ہوگی کانفرنس میں شریک علماء وائمہ کی حمایت وتائید حاصل کی جائے گی نوری صاحب نے کہا کہ وطن عزیز میں شرپسند عناصر نے مذہبی تشدد برپا کر رکھا ہے ایسے میں اس قانون کی بہت سخت ضرورت ہے تاکہ ملک شر وفساد سے محفوظ رہے اور کسی کو مذہبی نفرت پھیلانے کی جرات نہ ہو واضح رہے کہ تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے جنرل سیکریٹری محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری پچھلے ایک سال سے تحفظ ناموس رسالت کے خاطر پورے ملک کا دورہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں مہاراشٹر، گجرات، راجستھان، اترپردیش، دہلی کے اہم شہروں کا دورہ کر چکے ہیںمسلمانوں سے ملاقات کے دوران ’’پیغمبر محمد بل‘‘ کو لے کر لوگ کافی جذباتی نظر آئے اور اپنی تائید و حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بل پاس ہو جاتا ہے تو کسی کو ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کرنے کا موقع نہیں مل پائے گا اور نہ ہی کوئی کسی مذہبی رہنما کو نشانہ بنا پائے گا نوری صاحب نے کہا اسی لئے ہماری یہ جدوجہد جاری ہے اگر ہندوستان کے مسلمانوں اور امن پسند شہریوں کی ایسے ہی تائید و حمایت ملتی رہی تو انشاء اللہ یہ بل بہت جلد پاس ہو جائے گااور اظہار آزادی رائے کے حوالے سے کسی کو کسی بھی دھرم یا مذہب کو نشانہ بنانا یا کسی بھی دھارمک یا مذہبی رہنما کی شان میں گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو سکے گی۔ نوری صاحب نے کہا کہ ہم نے اس بل میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کو غیر ضمانتی اورکم سے کم دس سال کی قید بامشقت کی سزا ہونی چاہئے۔تاکہ نفرت پھیلانے والوں کے دلوں میں قانون کا خوف پیدا ہو اور وہ ملک کے خوشگوار فضا کو خراب نہ کر سکیں۔مبلغ تحریک درود و سلام مولانا محمد عباس رضوی ترجمان رضا اکیڈمی نے کہا کہ اندور کی مرکزی درس گاہ دارالعلوم نوری کے جلسہ دستار فضیلت و تحفظ ناموس رسالت کانفرنس میں حضرت علامہ و مولانا مفتی احمد یار خاں نوری ازہری ناظم اعلیٰ دارالعلوم نوری کی دعوت پر بروز اتوار شب میں ’’تحفظ ناموس رسالت کانفرنس‘‘ اندور میں شرکت کے بعد بروز پیر دن میں وہاں کے وکلاء، دانشوروں، علماء و ائمہ اور مشائخین عظام کی ’’پیغمبر محمد بل‘‘ پر ایک خصوصی نشست ہوگی ریاست مدھیہ پردیش میں اس بل پر کس طرح کام ہو باہم تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس وفد میں ممبئی سے حضرت عیسیٰ بابا نوری (ماہم)، مفتی محمد اشرف رضا قادری (قاضی ادارہ شرعیہ مہاراشٹر ممبئی)، نوری احمد رضا نوری میاں اور رضا اکیڈمی کے سیکریٹری محمد عارف رضوی شریک ہیں۔

Scroll to Top

Date: Fri 19 Apr 2024 /

19-Apr-2024 10-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.