Date: Wed 18 Sep 2024 /

18-Sep-2024 15-Rabi'al Awwal-1446

اندور میں حضرت معین میاں اور الحاج سعید نوری کا شاندار استقبال تحفظ ناموس رسالت ہمارا نصب العین ہے۔ سید معین میاں علم حدیث کو عام کرنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ الحاج سعید نوری

اندور۔ 24 جنوری 2021 دارالعلوم نوری اندور کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس و جشن ختم بخاری شریف نہایت ہی شاندار طریقے سے منعقد کیا گیا جس میں شہزادہ غوث اعظم حضور معین المشائخ حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء و محافظ ناموس رسالت اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی و سربراہ رضا اکیڈمی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اس موقع پر اندور کی سرکردہ تنظیموں اور مذہبی اداروں کے معزز شخصیات نے اپنے ان معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ختم بخاری شریف کی بابرکت محفل میں موقر علمائے اہلسنت والجماعت نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔ حضور معین میاں نے فارغین کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا سرمایہ ہیں جدید طور پر آپ نے جو علم دین کے ساتھ دنیوی علوم سیکھا ہے اس کے لئے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سید معین میاں نے فرمایا ہم آپ سے پُر خلوص گزارش کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے عملی میدان میں کھڑے رہیں کیوں کہ اسی میں ہماری دنیا وآخرت کی بھلائیاں پوشیدہ ہیں۔ الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اپنے جذبات واحساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دارالعلوم نوریہ اندور نے محافظین ناموس رسالت کی بہت بڑی ٹیم قوم وملت کے حوالے کیا جو لائق صد افتخار ہے۔ وہیں پر نوری میاں نے نعت رسول پاک سے محفل کو پرکیف بنایا اسی بیچ مبلغ تحریک درود وسلام حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عباس رضوی ترجمان رضا اکیڈمی نے اپنا پرمغز بیان پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بہت ہی خوش ہیں کہ اندور کی سر زمین پر جشن ختم بخاری شریف کے ساتھ ساتھ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس حضور معین میاں کی سرپرستی اور قائد ملت الحاج محمد سعید نوری کی صدارت، صوفی عیسیٰ نوری کی قیادت اور علمائے ذوی الاحترام کی موجودگی میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ مولانا عباس رضوی نے کہا کہ آج ہم آپ کے درمیان پیغمبر محمد ﷺ بِل کی حمایت وتائید لینے آئے ہوئے ہیں اس پر سبھی شرکاء نے اپنی حمایت وتائید پیش کی اور ہر طرف سے یہی آواز آرہی تھی کہ ہم سب آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ اندور کے مذہبی ادارے طویل عرصے سے قوم وملت کو علماء فضلاء قراء حفاظ، مفسرین، محدثین، مصنفین، مورخین مبلغین، مفکرین دیتے آرہے ہیں جس کی منہ بولتی تصویر ستانوے علماء فضلاء فارغین کی تعداد ہے۔ آج کے جلسۂ دستار فضیلت کے حسین موقع پر ادارہ شرعیہ مہاراشٹر کے چیف قاضی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اشرف قادری صاحب نے ختم بخاری شریف کراتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کا طرز زندگی اگر قرآن وحدیث کے مطابق ہو جائے تو وہ دونوں جہان میں کامیاب وکامران اور سرخرو ہوجائیں گے، مفتی صاحب نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آخری حدیث کے متعلق سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو کلمے ایسے ہیں جو زبان کیلئے آسان ہیں اور میزان پر بھاری ہیں اور اللہ تعالی کو بہت ہی پیارے ہیں آپ نے مزید فرمایا کہ او کلمات کو کسی بھی مجلس کے اخیر میں پڑھ لیا جائے تو مجلس کا کفارہ ہو جائے گا ان دو کلمات کو آپ نے پڑھ کے بتایا وہ یہ ہیں سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔ مفتی صاحب کے مدلل بیان کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد ظفر ازہری نے بخاری شریف کی آخری حدیث کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حضرت امام بخاری قدس سرہ کی حدیث کی خدمات جلیلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امام بخاری قدس سرہ نے حدیث پاک جمع کرنے کیلئے جو اہتمام کیا ہے وہ تاریخ کے صفحات پر اس کی دوسری مثال نہیں ملتی۔ اس موقع رضااکیڈمی کے سیکرٹری محمد عارف رضوی کے علاوہ مفتی نور الحق، مفتی عبدالعظیم، ڈاکٹر سید محمد عشرت علی، مفتی محمد شکیل، مولانا سید شاکر علی، مولانا نیاز القادری، مولانا محبوب علی رضوی، مولانا سید اختیار علی قادری کے ساتھ سینکڑوں علماء فضلاء دانشوران قوم موجود تھے۔

Scroll to Top

Moon Sighting

.