Date: Fri 29 Mar 2024 /

29-Mar-2024 18-Ramadhan-1445

’’کلب ہائوس ایپ‘‘ پر رضا اکیڈمی سخت برہم’’

Download
Download is available until [expire_date]
  • Version
  • Download 0
  • File Size 4.00 KB
  • File Count 1
  • Create Date Wed 19 Jan 2022
  • Last Updated Tue 9 May 2023

’’کلب ہائوس ایپ‘‘ پر رضا اکیڈمی سخت برہم’’

’’کلب ہائوس ایپ‘‘ پر رضا اکیڈمی سخت برہم
مسلم خواتین کی تضحیک ناقابل برداشت، الحاج محمد سعید نوری
ممبئی: 19 جنوری رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری الحاج محمد سعید نوری کا ایک مکتوب جناب عرفان شیخ رکن رضا اکیڈمی نے مسلم خواتین پر فحش اور نازیبا تبصروں کو لے کر لاء اینڈ آرڈر کے جوائن کمشنر جناب وشواس ناگرے پاٹل کو دی اور اس متنازع ’’کلب ہائوس ایپ‘‘ کو فوراً ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مکتوب میں یہ بھی لکھا کہ ایسے مذہبی جذبات اور مسلم خواتین کی تضحیک پر مشتمل ایپ بنانے والے لوگوں پر آئی پی سی کے سیکشن 153 (A) 153 (B) 295 (A) , , 500 120 (B) . آئی آئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا نوری صاحب نے مذکورہ بالاایپ پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ’’کلب ہائوس ایپ‘‘ میں منصوبہ بند، مجرمانہ سازش کے تحت خاص طور پر مسلم خواتین کے خلاف فحش تبصرہ کرکے نشانہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ایپ میںاس عنوان کے تحت ’’مسلم لڑکیاں ہندو لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں‘‘، پر قابل اعتراض، کلب ہاؤس آڈیو چیٹ، اور گفتگو میں، مختلف شرکاء کو واضح طور پر مسلم خواتین کے بارے میں فحش اور توہین آمیز تبصرے کرتے ہوئے سنا جاتا ہے۔ یہ ’’ایپ‘‘ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے، مسلمانوں کو اکسانے، باہم مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے، اسلام کو بدنام کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش ہے اور اسے وائرل کرنے کے مقصد سے سوشل میڈیا پر لاکھوں آن لائن صارفین کے ساتھ اس کی تشہیر کی جاتی ہے۔ ملزمین نے اس ’’ایپ‘‘ کو بنا کر امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے مقصد سے یہ سازش کی ہے۔ براہ کرم سائبر اسپیس سے مذکورہ ’ایپ‘ کو دیلیٹ کرنے کے لیے فوری اور مناسب کارروائی شروع کرنے کاسخت نوٹس لیں اور F.I.R رجسٹر کر کے سخت قانونی کاروائی کریں۔ مذکورہ بالا دفعات کے مطابق ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ رضا اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ اسلام اور بانی اسلام نے خواتین کو باعزت زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے آج جب کہ ہر طرف فحاشی غارت گری، عورتوں کے بدتمیزی بڑھتی جا رہی ہے اس دور میں ایسے ایپ کا جاری کرنا سماج میں برائی پھیلانے عورتوں کی عزت نیلام کرنے کے مترادف ہے۔ نوری صاحب نے کہا کہ حکومت ہند بالخصوص حکومت مہاراشٹرا اس طرف خصوصی توجہ کرے اس لئے کہ شر پسند عناصر اس سے قبل پیغمبر دو جہاں ﷺ، صحابہ کرام، اہل بیت اطہار، بزرگان دین، اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنا کر ملک میں نفرت کا ماحول پیدا کرنا چاہتے تھے اور اب مسلم خواتین کی بے حرمتی اور ان کی بے عزتی کرکے ایک بار پھر یہ نفرت کے سوداگر وطن عزیز کے خوشگوار ماحول کو نفرت میں تبدیل کرکے تشدد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ رضا اکیڈمی مطالبہ کرتی ہے ایسے شرپسند عناصر اور مذہبی جنونی کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں۔

Scroll to Top

Durood Shareef Count

    Moon Sighting

    .