- Version
- Download 0
- File Size 4.00 KB
- File Count 1
- Create Date Tue 18 Jan 2022
- Last Updated Tue 9 May 2023
سنگم نیر مہاراشٹرا, "لبیک یارسـول اللہ" کی صداؤں سے گونج اٹھا, حضرت سید معین میاں ,, الحاج محمد سعید نوری کا شاندار تاریخی استقبال
سنگم نیر مہاراشٹرا,, 17, جنوری
آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء و تحفظِ ناموسِ رسالت,, بورڈ کے مرکزی صدر حضور معین المشائخ حضرت سید معین میاں صاحب قبلہ, اور رضا اکیڈمی کے سربراہِ محافظ ناموس رسالت,, الحاج محمــــــــد سعید نوری مرکزی جنرل سکریٹری تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے سنگم نیر پہونچنے پر یہاں کے علماے اہلسنت وتمام عاشقان رسالتﷺ نے پرجوش تاریخی استقبال کیا نامہ نگار کے مطابق حافظ سمیر کوکنی ,مولانا فیاض برکاتی ناسک نے کہاکہ کسی مذہبی رہنماء کی اس طرح عظیم الشان تاریخی استقبال سنگم نیر میں پہلی بار ہوا ہے واضح رہے کہ حضرت سید معین میاں صاحب اور سعید نوری صاحب تحفظِ ناموسِ رسالت کی خاطر,,پیغمبر محمــــــــد بل ,, کی حمائیت حاصل کرنے کے لیے سنگم نیر کا دورہ کرنے کے لیے 17, جنوری بروز پیر دوپہر ایک بجے ممبئی سے بذریعہ کار سنگم نیر پہونچے سنگم نیر کے تمام علمائےاسلام و عاشقان شہر کے باہر ہی اپنے قایدین محافظان ناموسِ رسالت کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا اس موقعِ پر حضرت سید معین میاں صاحب قبلہ نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کے حوصلے اور جذبے کو سلام کرتے ہیں سنگم نیر کے مسلمانوں کی محبت دیکھ کر دلی سکون میسر آیا ہم آپ لوگوں کے پاس تحفظِ ناموسِ رسالت کا پیغام لے کر آے ہیں اس وقت ملک میں ہر طرف سے ناموس رسالت، پر حملے ہورہے ہیں ہر طرف نفرت کا بازار گرم ہے ایسے میں ماحول میں کردار نبوی اور اخلاق حسنہ کے ذریعہ ملک کے نفرتی مڑاج کو بدلنا ہوگا ایسےمذہبی تشدد کےتناظر میں بہت ضرور ہوجاتا ہے کہ ملک کی سالمیت کی خاطر نفرت کے سوداگروں کو لگام لگانے کے لیے ,, پیغمبر محمد بل ,, کو لاگوکرنا وقت کی بہت سے بڑی ضرورت ہے , ناموسِ رسالت,, کی خاطر پورے ملک کا دورہ کرنے والے رضا اکیڈمی کے سربراہِ محافظ ناموس رسالت الحاج محمــــــــد سعید نوری نے کہا ہم سنگم نیر کے مسلمانوں کے جذبہ محبت کے شکر گزار ہیں کہ رسول اللہ کی ناموسِ کے لیے آپ لوگوں میں بہت بیداری ہے یہی بیداری سارے مسلمانوں میں آجاے تو انشاءاللہ ,,پیغمبر محمــــــــد بل,, پاس ہوجاۓ گا اور تمام گستاخان رسالتﷺ کی جگہ جیل ہوگی پھر کسی سر پھرے کی ملک میں نفرت پھیلانے کی جرات نہ ہوگی تحفظ ناموس رسالت، کا قافلہ شہنشاہ سنگم نیر حضور محبوبِ الہی کے خلیفہ حضرت شاہ شبلی قدس سرہ کے آستانہ پر حاضر ہو کر حضور معین المشائخ حضرت سید معین میاں صاحب قبلہ نے تحفظ ناموس رسالت، کے لیے دعاء فرمایی اور پیغمبر محمد بل, پاس ہونے کا عریضہ شہنشاہ سنگم نیر کی بارگاہ میں پیش کی کثیر تعداد میں شہر سنگم نیر کے علماے اہلسنت وایمہ مساجد وشہر قاضی حضرت مولانا سید عبدالرقیب صاحب, حضرت مولانا محسن رضا , حافظ محمد اشرف قادری ,مولانا منور صاحب ,مولانا اخترالقادری ,مولانا ریحان قادری ,حافظ فاروق , مولانامعین الدین ,حافظ عبدالقادر , حافظ شمس الحق ,کے علاوہ رضا اکیڈمی سنگم نیر کے ممبران جناب صدام, جناب جاوید , جناب حسنین , جناب ناصر ,جناب عبدالقادر, منابھایی کے علاوہ تمام عاشقان رسول حاضر تھے اسکے بعد آستانہ کے قریب حضرت اورنگ زیب کی بنایی ہویی مسجد میں حضرت سید معین میاں صاحب اور محافظ ناموس رسالت الحاج محمــــــــد سعید نوری کے ساتھ علماے اہلسنت سنگم نیر کی تحفظ ناموس رسالت,, مشاورت میٹنگ ہوئی مبلغ تحریک درودوسلام محمــــــــد عباس رضوی نے ناموس رسالت کی پہرہ داری کے لیے علمائےاسلام کی توجہ مبذول کرایی , اضابطہ طور پر ,,رضا اکیڈمی,, آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء ,, اور تحفظ ناموس رسالت بورڈ ,, کی شاخ سنگم نیر میں قایم کرنے کی خواہش کا اظہارعلماے سنگم نیر نے کیا جس پر حضرت سید معین المشائخ نےخوشی کا اظہار کرتے اجازت عطا فرمایی تحفظ ناموس رسالت کے اس قافلے میں خطیب شہر ناسک حافظ حسام الدین ,حافظ محمد حسن کے علاوہ ناسک سے محمد قاسم اشرفی , جناب حاجی ایوب پٹھان , محمــــــــد عرفان شیخ , ساجد اشرفی منڈے , فیضان کوکنی , ڈاکٹر عبدالرازق انصاری , سعود کوکنی ,عذیر کوکنی ابرار پیر زادہ, مولوی کیف قادری , جناب معین الدین پٹھان ,جناب نظام الدین پٹھان , شریک ہویے سنگم نیر سے یہ قافلہ ,,سننر تعلقہ ,, کے لیے روانہ ہوگیا ,, سننر ,, میں علماء کرام سے ملاقات کے بعد جناب حاجی ایوب پٹھان کی فیکٹری، میں حضور معین المشائخ نے دعاء فرمایی اور ناسک شہر کے لیے روانہ ہوگیے ناسک میں تحفظِ ناموسِ رسالت کانفرنس میں شرکت فرماییں گے اور شہر ناسک کے علماے اہلسنت سے پیغمبر محمد بل,, پر مشاورتی میٹنگ کریں گے