Date: Sun 11 Oct 2026 /

11-Oct-2026 1-Jamadi'al Ula-1448

رضا اکیڈمی کی پچاس سالہ خدمات کی تقریبات کی پہلی جھلک مخدوم پاک ماہمی کے آستانے پر غوث پاک کی بارگاہ سے لائی ہوئی چادر شریف پیش کی گئ علمائے کرام کی شرکت  

ممبئی، 9 اکتوبر 2026ء: رضا اکیڈمی ممبئی کی دینی، ملی، مذہبی، سماجی  اور فلاہی خدمات کے پچاس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اسی سلسلے کی پہلی جھلک کے طور پر 9 اکتوبر 2026ء کو قطبِ کوکن سرکار مخدوم پاک ماہمی علیہ الرحمہ کے آستانۂ عالیہ پر بارگاہِ غوثیت مآب سے منسوب چادر شریف پیش کی گئی۔

اس موقع پر درگاہِ مخدوم پاک ماہمی پر چادر شریف کا جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ نکالا گیا، جس میں رضا اکیڈمی کے سربراہ کی سرپرستی میں علماء و مشائخ اور دیگر وابستگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا ولی اللہ شریفی صاحب مولانا فریدالزماں شہزادہ شیر ملت مولانا اعجاز احمد کشمیری صاحب مولانا محمد عباس رضوی قاری عبدالرحمن ضیائی قاری نیاز احمد قلابہ قاری سلیمان مفتی صادر ثقافی مولانا معین الدین رضوی مولانا رجب علی فیضی مولانا ظفرالدین رضوی شہزادہ سعید ملت حضرت مولانا احمد رضا نوری میاں امن میاں محمد عارف رضوی سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی حسن رضا رضوی قاری سعید گوونڈی جیلانی رضوی حامد رضوی بیان رضوی مولانا اشرف رضا حسنین نور احمد ناظم خان فاروق بھائی عتیق بھائی امتیاز بھائی سمیت متعدد علمائے کرام کی شرکت بھی رہی۔

رضا اکیڈمی کی نصف صدی پر محیط خدمات کی تکمیل کے موقع پر منعقد ہونے والی یہ تقریب ادارے کی دینی و ملی سرگرمیوں کے تسلسل اور اکابر و اولیائے کرام سے وابستگی کی ایک جھلک ہے۔ چادر شریف کی پیش کش کے ذریعے اس بابرکت سلسلۂ تقریبات کا آغاز ہوا، جو رضا اکیڈمی کی پچاس سالہ خدمات کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ اس کے دینی و سماجی سفر کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

Advertisement Section

Scroll to Top

Moon Sighting

.