Date: Thu 10 Oct 2024 /

10-Oct-2024 7-Rabi'al Thani-1446

نعرۂ رسالت۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

نعرۂ رسالت
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

صدر بزم کثرت یا رسول اللہ
راز دار وحدت یا رسول اللہ
ہر جہاں کی رحمت یا رسول اللہ
بہتریں خلقت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

محو خواب غفلت یا رسول اللہ
ہوگئی امت یا رسول اللہ
سویا بخت ملت یا رسول اللہ
کیجئے عنایت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

صاحب ہدایت یا رسول اللہ
چھایا ابر ظلمت یا رسول اللہ
ناتواں ہے امت یا رسول اللہ
کیجئے حمایت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

در پے شرارت یا رسول اللہ
کفر کی جماعت یا رسول اللہ
ناتواں ہے امت یا رسول اللہ
کیجئے حمایت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

مالک شفاعت یا رسول اللہ
بیکسوں کی طاقت یا رسول اللہ
میزبان امت یا رسول اللہ
ایک جام شربت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

آپ کی اطاعت یا رسول اللہ
وہ خدا کی طاعت یا رسول اللہ
جس کو ہو بصیرت یا رسول اللہ
دیکھو شان قربت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

دید کے ہوں طالب جب خدا سے موسیٰ
ان سے لن ترانی کہہ دے رب تمہارا
پر تمہارے رب سے تم کو میرے مولیٰ
ہے پیام وصلت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

کرنا تھا خدا کو ہم پہ آشکارا
آخری نبی ہے اس کو سب سے پیارا
کوئی بھی نبی ہو پچھلی امتوں کا
تم کو سب پہ سبقت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

تم کو جو بتائے اپنا جیسا انساں
کور چشم ہے وہ دو جہاں کے سلطاں
دیو کا ہے بندہ وہ عدو رحماں
جس کو تم سے نفرت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

تم ہو نور یزداں شمع بزم امکاں
تم ہو وجہ ہر شے دہر کی رگ جاں
تم سے کوہ و صحرا تم سے یہ گلستاں
تم بقاء خلقت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

دہر میں ہے کیا شے تم سے جو نہاں ہے
تم پر حال اخترؔ بالیقیں عیاں ہے
بس مری خموشی ہی مری زباں ہے
کیاں کروں شکایت یا رسول اللہ
نعرۂ رسالت یا رسول اللہ

Scroll to Top

Moon Sighting

.