Date: Thu 25 Apr 2024 /

25-Apr-2024 16-Shawaal-1445

ہمیں اب دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

ہمیں اب دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا

از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

وہ بڑھتا سایۂ رحمت چلا زلف معنبر کا
ہمیں اب دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا

جو بے پردہ نظر آجائے جلوہ روئے انور کا
ذرا سا منہ نکل آئے ابھی خورشید خاور کا

شہِ کوثر ترحم تشنۂ دیدار جاتا ہے
نظر کا جام دے پردہ رخ پرنور سے سر کا

ادب گاہیست زیرِ آسماں از عرش نازک تر
یہاں آتے ہیں یوں عرشی کہ آوازہ نہیں پر کا

ہماری سمت وہ مہر مدینہ مہرباں آیا
ابھی کھل جائے گا سب حوصلہ خورشید محشر کا

چمک سکتا ہے تو چمکے مقابل ان کی طلعت کے
ہمیں بھی دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا

رواں ہو سلسبیل عشق سرور میرے سینے میں
نہو پھر نار کا کچھ غم نہ ڈر خورشید محشر کا

ترا ذرہ وہ ہے جس نے کھلائے اَن گنت تارے
ترا قطرہ وہ ہے جس سے ملا دھارا سمندر کا

بتانا تھا کہ نیچر ان کے زیر پا مسخر ہے
بنا پتھر میں یوں نقش کفِ پا میرے سرور کا

وہ ظاہر کے بھی حاکم ہیں وہ باطن کے بھی سلطاں ہیں
نرالا طور سلطانی ہے شاہوں کے سکندر کا

یہ سن لیں سایۂ جسم پیمبر ڈھونڈنے والے
بشر کی شکل میں دیگر ہے وہ پیکر پیمبر کا

وہ ظل ذات رحماں ہیں نبوت کے مہ تاباں
نہ ظل کا ظل کہیں دیکھا نہ سایہ ماہ و اخترؔ کا

Scroll to Top

Date: Thu 25 Apr 2024 /

25-Apr-2024 16-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.