Date: Wed 24 Apr 2024 /

24-Apr-2024 15-Shawaal-1445

سب مدینے چلیں از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

سب مدینے چلیں
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

تم چلو ہم چلیں سب مدینے چلیں
جانب طیبہ سب کے سفینے چلیں

میکشو! آئو آئو مدینے چلیں
بادئہ خلد کے جام پینے چلیں

جی گئے وہ مدینے میں جو مرگئے
آئو ہم بھی وہاں مرکے جینے چلیں

زندگی اب سر زندگی آگئی
آخری وقت ہے اب مدینے چلیں

شوق طیبہ نے جس دم سہار دیا
چل دیئے ہم کہا بے کسی نے چلیں

طائر جاں مدینے کو جب اڑ چلا
زندگی سے کہا زندگی نے چلیں

جان نو راہ جاناں میں یوں مل گئی
آنکھ میچی کہا بے خودی نے چلیں

راہِ طیبہ میں جب ناتواں رہ گئے
دل کو کھینچا کہا بے کلی نے چلیں

خاک طیبہ میں اپنی جگہ ہوگئی
خوب مژدہ سنایا خوشی نے چلیں

بے تکلف شہ دو جہاں چل دیئے
سادگی سے کہا جب کسی نے چلیں

اگلے پچھلے سبھی خلد میں چل دیئے
روز محشر کہا جب نبی نے چلیں

ان کی شان کرم کی کشش دیکھنا
کاسہ لے کر کہا خسروی نے چلیں

اخترؔ خستہ بھی خلد میں چل دیا
جب صدا دی اسے مرشدی نے چلیں

Scroll to Top

Date: Wed 24 Apr 2024 /

24-Apr-2024 15-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.