Date: Fri 26 Apr 2024 /

26-Apr-2024 17-Shawaal-1445

چشم التفات۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

چشم التفات
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

جو ان کی طرف مری چشم التفات نہیں
کوئی یہ ان سے کہے چین ساری رات نہیں

بجز نگاہِ کرم کے تو کچھ نہیں مانگا
بگڑتے کیوں ہو بگڑنے کی کوئی بات نہیں

بہت ہیں جینے کے انداز پر مرے ہمدم
مزہ نہ ہو جو خودی کا تو کچھ حیات نہیں

بوقت نزع یاں للچا کے دیکھتا کیا ہے
یہ دار فانی ہے راہی اسے ثبات نہیں

اُٹھا جو اخترؔ خستہ جہاں سے کیا غم ہے
مجھے بتاؤ عزیزو! کسے ممات نہیں

Scroll to Top

Date: Fri 26 Apr 2024 /

26-Apr-2024 17-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.