Date: Mon 29 Apr 2024 /

29-Apr-2024 20-Shawaal-1445

مصطفائے ذات یکتا آپ ہیں۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

مصطفائے ذات یکتا آپ ہیں
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

 

مصطفائے ذات یکتا آپ ہیں
یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں

آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں
اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں

آب و گِل میں نور کی پہلی کرن
جان آدم جان حوا آپ ہیں

حسنِ اوّل کی نمود اوّلین
بزم آخر کا اُجالا آپ ہیں

لا مکاں تک جس کی پھیلی روشنی
وہ چراغ عالم آرا آپ ہیں

ہے نمک جس کا خمیر حسن میں
وہ ملیح حسن آرا آپ ہیں

زیب و زین خاک و فخر خاکیاں
زینت عرش معلی آپ ہیں

نازش عرش و وقار عرشیاں
صاحب قوسین و ادنیٰ آپ ہیں

آپ کی طلعت خدا کا آئینہ
جس میں چمکے حق کا جلوہ آپ ہیں

آپ کی رویت ہے دیدار خدا
جلوہ گاہ حق تعالیٰ آپ ہیں

آپ کو رب نے کیا اپنا حبیب
ساری خلقت کا خلاصہ آپ ہیں

آپ کی خاطر بنائے دو جہاں
اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں

جاں توئی جاناں قرار جاں توئی
جان جاں جان مسیحا آپ ہیں

پیکر ہرشے میں جاں بن کر نہاں
پردوں پردوں میں ہویدا آپ ہیں

آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں
جان جاں میری تمنا آپ ہیں

آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی
قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں

بر درت آمد گدا بہر سوال
ہو بھلا اخترؔ کا داتا آپ ہیں

Scroll to Top

Date: Mon 29 Apr 2024 /

29-Apr-2024 20-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.