
ممبئی، 27 نومبر: خانقاہ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کے سجادہ نشین، حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف المعروف معین میاں صاحب قبلہ نے رضا اکیڈمی کی 50 سالہ گراں قدر دینی، ملی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کا کچھوچھہ شریف میں پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر حضرت معین میاں صاحب قبلہ نے رضا اکیڈمی کی گزشتہ پانچ دہائیوں پر مشتمل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی نے نصف صدی سے دینِ اسلام، مسلکِ اہلِ سنت اور حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات و پیغام کو عام کرنے کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی، فلاحی اور سماجی میدانوں میں بھی رضا اکیڈمی کی خدمات قابلِ قدر اور لائقِ ستائش ہیں۔

انہوں نے اکیڈمی کی مسلسل جدوجہد اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ رضا اکیڈمی نے گزشتہ 50 برسوں کے دوران امتِ مسلمہ کی دینی رہنمائی، اشاعتِ اسلام، تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ اور فروغِ سنیت کے لیے مختلف محاذوں پر سرگرم کردار ادا کیا ہے۔
الحاج محمد سعید نوری صاحب کا یہ پرتپاک استقبال دراصل رضا اکیڈمی کی نصف صدی پر محیط خدمات، مسلسل جدوجہد اور دینی و ملی کارناموں کا اعتراف ہے۔ اسے اکیڈمی کے لیے ایک اہم اعزاز اور حوصلہ افزائی قرار دیا جا رہا ہے۔


Views: 12