Date: Mon 29 Apr 2024 /

29-Apr-2024 20-Shawaal-1445

جان بہاراں۔ از: تاج الشریعہ جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

جان بہاراں

از: تاج الشریعہ جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

شہنشاہ دو عالم کا کرم ہے
مرے دل کو میسر ان کا غم ہے

یہیں رہتے ہیں وہ جان بہاراں
یہ دنیا دل کی رشک صد ارم ہے

بھلا دعوے ہیں ان سے ہمسری کے
سر عرش بریں جن کا قدم ہے

یہ دربار نبی ہے جس کے آگے
نہ جانے عرش اعظم کب سے خم ہے

ترس کھاؤ میری تشنہ لبی پر
مری پیاس اور اک جام! کم ہے

دل بیتاب کو بہلاؤں کیسے
بڑھے گی اور بے تابی ستم ہے

یہاں قابو میں رکھ دل کو اخترؔ
یہ دربار شاہ امم ہے

Scroll to Top

Date: Mon 29 Apr 2024 /

29-Apr-2024 20-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.