Date: Sat 20 Apr 2024 /

20-Apr-2024 11-Shawaal-1445

جئے پور میں تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کی عوامی بیداری مہم کا آغاز

پیغمبر محمد ﷺ بل بن جانے پر توہین کرنے والوں کے حوصلے پست ہوں گے۔ الحاج محمد سعید نوری
سعید نوری کی پہچان تحفظ ناموسِ رسالت کے حوالے سے مشہور، اہلسنت و جماعت کے چوٹی کے علما ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

(مولانا خالد ایوب مصباحی) 

جئے پور، راجستھان/ 7 مارچ: ’’پیغمبر محمد ﷺ بل‘‘ کی حمایت میں ملک گیر دورہ کرتے ہوئے آج راجستھان کے شہر جے پور میں ہمارے درمیان محافظ ناموسِ رسالت، اسیرِ مفتیِ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب تشریف لائے، یہ ہمارے لیے خوش آئند بات ہے۔ رضا اکیڈمی اس وقت سے کام کررہی ہے جبکہ متحرک بہت ساری تنظیمی افراد کا شعور بھی پختہ نہیں ہوا تھا، ہم نے جب پڑھنا سیکھا تب سے ہم رضا اکیڈمی کی شائع کردہ کتابیں پڑھتے آرہے ہیں۔ اب تک اعلی حضرت اور علماء اہلسنت کی ساڑھے آٹھ سو سے زیادہ کتابیں لاکھوں کی تعداد میں رضا اکیڈمی شائع کرچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جماعت اہلسنت کے چوٹی کے علماء الحاج محمد سعید نوری سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ مسلسل اشاعت دین اور اشاعت مسلک کے سبب ان کا نام سر فہرست ہے۔ اور اب پوری دنیا میں تحفظ ناموس رسالت کی عظیم تحریک بن کر جانے اور پہچانے جاتے ہے۔ یہ اسیرِ مفتیِ اعظم ہند کہنا کہلوانا پسند کرتے ہیں اور اپنے پیر و مرشد مفتیِ اعظم کی نگاہِ فیض کے صدقے میں ہی انہوں نے دین کی وہ خدمت کی ہے جو ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی۔ عمر کی ساٹھ سے زائد منزلیں گذر جانے کے بعد بھی ناموسِ رسالت کے لئے جتنی کوششیں یہ کررہے ہیں اس کا تھوڑا حصہ بھی آج کے نوجوان علماء و ائمہ کرنے میں تھکن محسوس کریں گے، مگر یہ نہیں تھکتے۔ جئے پور راجستھان میں منعقدہ ’’تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ‘‘ کے عظیم الشان اجلاس میں صاحبِ قلم حضرت مولانا خالد ایوب مصباحی نے علماء اہل سنت راجستھان، جے پور اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان کی میٹنگ میں اظہار خیال فرمایا۔
واضح رہے رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری پورے ملک میں ’’تحفظ ناموس رسالت‘‘ کی مہم چھیڑ رکھی ہے اسی تعلق سے آج راجستھان کے ’’پنک سٹی‘‘ جے پور پہنچنے پر علماء اہل سنت جے پور نے آپ کا والہانہ استقبال کیا۔ جے پور آپ کی آمد پر تحفظ ناموس رسالت بورڈ کی ایک عظیم الشان اجلاس جامعہ نوریہ محمدیہ جئے پور میں علمائے اہلسنت، ائمہ مساجد اور عمائدین شہر پر مشتمل نشست کا اہتمام ’’تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ‘‘ کے قیام اور ’’پیغمبر محمد ﷺ بل‘‘ کی حمایت میں کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ نوریہ محمدیہ کے شیخ الحدیث علامہ سید محمد رفیع صاحب نے فرمایا کہ جب تک ہم ایسے مہم کی سنجیدگی کو نہیں سمجھیں گے، ہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ کسی بھی تحریک کے لئے زمینی بیداری بہت ضروری ہے۔ یہ موومنٹ ایسا نہیں کہ کچھ کہہ سن کر ختم کردیا جائے، بلکہ ہر فرد کو متحرک ہونا پڑے گا۔ قانون بنانے کے لیے جمہوری راستہ اختیار کرنا رضا اکیڈمی کا انوکھا پہل ہے۔ بانیٔ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر ملک بھر کے علماء اہلسنت اور مشائخین عظام اٹھ کھڑے ہوں تو عزت و ناموسِ رسالت کے تحفظ کا قانون بنانا آسان ہوجائے گا اور توہینِ رسالت کی جسارت کرنے والوں کے حوصلے پست ہوں گے۔ آپ نے اس تحریک کو طاقت پہنچانے کے لیے عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنے اور درخواست (ریکویزیشن) فارم زیادہ سے زیادہ تعداد میں بھرنے کی گزارش کی۔ پروگرام کی ابتداء مولانا وسیم رضوی کی قرأت سے ہوئی جبکہ حمدِ باریِ تعالیٰ و نعتِ رسول اکرم ﷺ محمد فرمان رضا نے بڑے دلنشیں انداز میں پیش کیا۔ اس اجلاس میں جئے پور شہر کے بیشتر علماء و عمائدین نے شرکت کی ۔ بالخصوص مولانا سید محمد رفیع، مولانا شمیم اختر قادری، مولانا زاہد رضوی، مولانا وسیم محمد رضوی، قاضی عمران عبداللہ، محمد فرید چشتی، نسیم رضا، یاسر ربانی، منا بھائی، عامر رضوی وغیرہ شریک رہے۔

Scroll to Top

Date: Sat 20 Apr 2024 /

20-Apr-2024 11-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.