Date: Thu 25 Apr 2024 /

25-Apr-2024 16-Shawaal-1445

تیری چوکھٹ پہ جو سر اپنا جھکا جاتے ہیں۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

تیری چوکھٹ پہ جو سر اپنا جھکا جاتے ہیں
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

تیری چوکھٹ پہ جو سر اپنا جھکا جاتے ہیں
ہر بلندی کو وہی نیچا دکھا جاتے ہیں

سرفرازی اجل ان کو ملا کرتی ہے
نخوت سر جو ترے در پہ مٹا جاتے ہیں

ڈوبے رہتے ہیں تیری یاد میں جو شام و سحر
ڈوبتوں کو وہی ساحل سے لگا جاتے ہیں

اے مسیحا ترے بیمار ہیں ایسے بیمار
جہاں بھر کا دُکھ درد مٹا جاتے ہیں

مرنے والے رخِ زیبا پہ تیرے جان جہاں
عیش جاوید کے اسرار بتا جاتے ہیں

آسماں تجھ سے اُٹھائے نہ اُٹھیں گے سن لے
ہجر کے صدمے جو عشاق اُٹھا جاتے ہیں

ذکر سرکار بھی کیا آگ ہے جس سے سنی
بیٹھے بیٹھے دل نجدی کو جلا جاتے ہیں

جن کو شیرینی میلاد سے گھن آتی ہے
آنکھ کے اندھے انہیں کوّا کھلا جاتے ہیں

دشت طیبہ میں نہں کیل کا کھٹکا اخترؔ
نازک اندام وہاں برہنہ پا جاتے ہیں

Scroll to Top

Date: Thu 25 Apr 2024 /

25-Apr-2024 16-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.