Date: Thu 25 Apr 2024 /

25-Apr-2024 16-Shawaal-1445

بیجا پور کرناٹک میں رضا اکیڈمی اور تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کا قیام، شہر کے سرکردہ افراد اور ائمہ کرام کو ذمہ داریاں تفویض

سعید نوری کا دورہ اعلیحضرت کے مشن تعظیمِ رسول کی عملی تفسیر ہے. (سجادہ نشین ہاشم پیر درگاہ)

:بیجاپور/کرناٹک:  26 فروری

سعید نوری صاحب بیجا پور اپنے فائدے کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ ناموسِ رسالت کے تحفظ کیلئے ہمیں جگانے آئے ہیں. اگرچہ ان کی ہماری پہلی ملاقات ہے لیکن ہم رضا اکیڈمی کے ذریعہ اشاعت دین و مسلک کی سرگرمیوں سے بہت پہلے سے واقف ہیں. ان جملوں کا اظہار سید شاہ عبداللہ حسینی شُطاری قادری نے کیا. تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ کی شاخ کے قیام کے سلسلے میں رضا اکیڈمی اور تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ ممبئی کا وفد میسور، چترادرگہ، ٹمکور، ارسیکیرا، ہبلی وغیرہ علاقوں سے ہوتا ہوا بیجاپور پہنچا جہاں شہر کے علماء عمائدین اور آئمہ کرام کے ساتھ تفصیلی نشست کا اہتمام رہا. اس ضمن میں بیجاپور کی سرکردہ شخصیات میں سید عبداللہ حسینی شُطاری، مولانا الیاس واسطی، انیس پنتوجی، ڈاکٹر عتیق رضوی، فاروق سُتار، سید معین الدین عرف دلار قاضی، شہباز انعامدار، کوثر شیخ، افسر پاشا، سید محمد فضل، بلال کُلدگی، عبدالقادر پنتوجی، نور محمد وغیرہ سے خصوصی گفتگو ہوئی اور “پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل” سے متعلق ان حضرات کی ذہن سازی کی گئی.
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید معین الدین عرف دلار قاضی نے کہا کہ یوپی سے کرناٹک تک رضا اکیڈمی و تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ اراکین کا یہ دورہ عزت و عظمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی خاطر کیا جارہا ہے، جس کی اطلاع اخبارات اور سوشل میڈیا ذرائع سے ہمیں ملتی رہی ہے. یہ سعید نوری، معین میاں اور ان کے احباب کا خلوص ہے کہ ہمیں بیدار کرنے آئے ہیں، ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں. آپ سے قبل وفد میں شامل ایڈوکیٹ صادق اللہ رضوی، مولانا عباس رضوی، مولانا الیاس واسطی و دیگر نے حاضرین کے روبرو “پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل” کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی.
اس اہم نشست میں رضا اکیڈمی شاخ بیجاپور کا صدر جناب انیس پنتوجی کو اور سکریٹری ڈاکٹر عتیق رضوی کو حاضرین کی اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا جبکہ تحفظِ ناموسِ رسالت بورڈ شاخ بیجاپور کے صدر کی حیثیت سے سید معین الدین کے نام پر حاضرین نے اتفاق کیا اور اشاعت دین و مسلک نیز تحفظِ ناموسِ رسالت کے کام کو آگے بڑھانے کی گزارش کی گئی.
اس اہم نشست کے فوری بعد بیجاپور کے مشہور صوفی بزرگ سید ہاشم پیر کی درگاہ پر حاضری دی گئی اور ناموسِ رسالت کے مشن کی کامیابی نیز امن عامہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی. یہاں مزار شریف کے سجادہ نشین سید شاہ عبداللہ حسینی شُطاری واسطی سے ملاقات کرتے ہوئے تحفظِ ناموسِ رسالت کی تحریک پر تبادلہء خیال کیا گیا. آپ نے مشن کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ سعید نوری اور رضا اکیڈمی کا دورہ اعلیحضرت کے مشن تعظیمِ رسول کی عملی تفسیر ہے.

Scroll to Top

Date: Thu 25 Apr 2024 /

25-Apr-2024 16-Shawaal-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.