کچھ کریں اپنے یار کی باتیں
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)
کچھ کریں اپنے یار کی باتیں
کچھ دل داغدار کی باتیں
ہم تو دل اپنا دے ہی بیٹھے ہیں
اب یہ کیا اختیار کی باتیں
میں بھی گزرا ہوں دور الفت سے
مت سنا مجھ کو پیار کی باتیں
اہل دل ہی یہاں نہیں کوئی
کیا کریں حال زار کی باتیں
پی کے جامِ محبت جاناں
اللہ اللہ خمار کی باتیں
مر نہ جانا متاع دنیا پر
سن کے تو مالدار کی باتیں
یوں نہ ہوتے اسیر ذلت تم
سنتے گر ہوشیار کی باتیں
ہر گھڑی وجد میں رہے اخترؔ
کیجئے اس دیار کی باتیں
Post Views: 547