موت بہتر ہے ایسے جینے سے
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)
دور اے دل رہیں مدینے سے
موت بہتر ہے ایسے جینے سے
ان سے میرا سلام کہہ دینا
جاکے تو اے صبا قرینے سے
ہر گل گلستاں معطر ہے
جان گلزار کے پیسنے سے
یوں چمکتے ہیں ذرّے طیبہ کے
جیسے بکھرے ہوئے نگینے سے
ذکر سرکار کرتے ہیں مومن
کوئی مر جائے جل کے کینے سے
بارگاہ خدا میں کیا پہونچے
گر گیا جو نبی کے زینے سے
پیجئے چشم ناز سے ان کی
میکشوں کا بھلا ہے پینے سے
اس تجلی کے سامنے اخترؔ
گل کو آنے لگے پسینے سے
Post Views: 180