Date: Thu 10 Oct 2024 /

10-Oct-2024 7-Rabi'al Thani-1446

مست مے الست۔ از: تاج الشریعہ جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

مست مے الست

از: تاج الشریعہ جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

مست مے الست ہے وہ بادشاہ وقت ہے
بندۂ در جو ہے ترا وہ بے نیاز بخت ہے
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ

ان کی گدائی کے طفیل ہم کو ملی سکندری
رنگ یہ لائی بندگی اوج پہ اپنا بخت ہے
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ

گردش دور یا نبی ویران دل کو کر گئی
تاب نہ مجھ میں اب رہی دل میرا لخت لخت ہے
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ

غنچۂ دل کھلایئے جلوۂ رُخ دکھائیے
جام نظر پلائیے تشنگی مجھ کو سخت ہے
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ

اخترؔ خستہ طیبہ کو سب چلے تم بھی اب چلو
جذب سے دل کے کام لو اُٹھو کہ وقت رفت ہے
صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ

Scroll to Top

Moon Sighting

.