Date: Sat 12 Oct 2024 /

12-Oct-2024 9-Rabi'al Thani-1446

صدقے جاؤں میں انیس شب تنہائی کے۔ از: تاج الشریعہ جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

صدقے جاؤں میں انیس شب تنہائی کے
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

میری خلوت میں مزے انجمن آرائی کے
صدقے جاؤں میں انیس شب تنہائی کے

ان کے صدقے میں ملا مول انوکھا مجھ کو
ہوگئے دونوں جہاں آپ کے شیدائی کے

سر ہے سجدے میں خیال رخ جاناں دل میں
ہم کو آتے ہیں مزے ناصیہ فرسائی کے

سجدہ بے الفت سرکار عبث اے نجدی
مہر لعنت ہیں یہ سب داغ جبیں سائی کے

دشت طیبہ میں گمادے مجھے اے جوش جنوں
خوب لینے دے مزے بادیہ پیمائی کے

وہ رگ جان دو عالم ہیں بڑے بھائی نہیں
ہیں یہ سب پھندے بُرے تیرے بڑے بھائی کے

میں تو ہوں بلبل بستان مدینہ اخترؔ
حوصلے مجھ کو نہیں قافیہ آرائی کے

Scroll to Top

Moon Sighting

.