Date: Sat 12 Oct 2024 /

12-Oct-2024 9-Rabi'al Thani-1446

صبا یہ کیسی چلی آج دشت بطحا سے۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

صبا یہ کیسی چلی آج دشت بطحا سے
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

صبا یہ کسی چلی آج دشت بطحا سے
امنگ شوق کی اُٹھتی ہے قلب مردہ سے

نہ بات مجھ سے گل خلد کی کر اے زاہد
کہ میرا دل ہے نگار خار زار طیبہ سے

یہ بات مجھ سے مرے دل کی کہہ گیا زاہد
بہار خلد بریں ہے بہار طیبہ سے

یہ کس کے دم سے ملی ہے جہاں کو تابانی
مہ و نجوم ہیں روشن منار طیبہ سے

فدائیوں کو یہ ضد کیا کہ پردہ اُٹھ جائے
ہزار جلوے نمایاں حجاب آقا سے

جو ہیں مریض محبت یہاں چلے آئیں
صدا یہ آتی ہے سن لو مزار مولیٰ سے

کنارا ہو گیا پیدا اسی جگہ فوراً
کبھی جو ہم نے پکارا میان دریا سے

نہ فیض راہ محبت میں تو نے کچھ پایا
کنارا کیوں نہیں کرتا تو اہل دنیا سے

پس ممات نہ بدنام ہو ترا اخترؔ
الٰہی اس کو بچا لینا طعنِ اعداء سے

Scroll to Top

Moon Sighting

.