رضا اکیڈمی کی جانب سے مہاراشٹر کے سیلاب زدہ علاقہ وردبھ کے ضلع بلڈھانہ کے جلگاؤں و جامود کے ضرورت مندوں میں ریلیف تقسیم کیا گیا
امداد فرا ہمی پر لوگوں نے قائد محترم الحاج محمد سعید نوری صاحب کی خدمات کو سراہا
پریشاں حال لوگوں کی مدد ہی ہمارا نصب العین ہے: الحاج محمد سعید نوری
:پریس ریلیز
مہاراشٹر کے کئ اضلاع میں سیلاب کی وجہ سے سخت پریشانی ہے بالخصوص ضلع بلڈھانہ کے جلگاؤں و جامود وغیرہ میں سیلاب نے زبردست نقصان پہنچا یا ہے
اشیاء ضروریہ کی تقسیم کاری کے تحت رضا اکیڈمی کا وفد قائد ملت الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ کی قیادت میں متاثرہ علاقوں میں پہنچا گ جہاں فوری طور پر راحت رسانی کا کام شروع کیا گیا
اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے قائد محترم الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ بلڈھانہ کے جلگاؤں و جامود میں سیلاب متاثرین میں ہرطرف مایوسی نظر آرہی ہے جسے دور کرنا ہم سب کا اخلاقی فریضہ ہے
حضرت نوری صاحب نے مزید کہا کہ جب بھی کوئ صوبہ سیلاب کی زد میں آتا ہے علاقہ علاقہ شہر و کینٹ سب تباہ و برباد ہوجاتے ہیں رسد و خوراک کی شدید کمی واقع ہوتی ہے
یہی حال جلگاؤں و جامود کا بھی ہے جو سیلاب سے متاثرہ ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے آگے آئیں
محترم سعید نوری صاحب نے آگے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ باڑھ سے متاثرہ افراد پر خصوصی توجہ دے تاکہ بہتر طریقے سے ان کی باز آبادی کی جائے ورنہ سیلابی صورتحال سے جہاں گھر پر اثر پڑتا ہے وہیں بچوں کی تعلیم واساتذہ کی تدریس کا سلسلہ بھی منقطع ہو کر رہ جاتا ہے ہمیں ہر پہلو پر دھیان دینے کی ضرورت ہے
اس موقع پر مراٹھواڑہ کی مشہور درگاہ حضرت سید احمد شیر سوار رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سجادہ نشین و رضا اکیڈمی جالنہ کے صدر حضرت سید جمیل احمد رضوی نے بتایا کہ بلڈھانہ ضلع میں جلگاؤں و جامود وغیرہ میں سیلاب سے زبردست نقصان پہنچا ہے ہم نے رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کو مطلع کیا جس پر آپ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے فوری طور پر جلگاؤں و جامود میں قدرتی آفات سے پریشاں حال لوگوں کی حسب استطاعت خدمت کرنے کا فیصلہ کیامزید خود ممبئی سے قائد محترم نے کئ گھنٹوں کا سفر کرکے یہاں تشریف لائے اور اپنی نگرانی میں ضرورت کے سامان کی تقسیم کاری جس پر ہم تہ دل سے شکر گزار ہیں
آپ نے مزید کہا کہ رضا اکیڈمی کے نزدیک انسانیت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی مقدم ہے تنظیم قدرتی آفات وفسادات وغیرہ میں متاثرین کے درمیان ہمیشہ کھڑی رہتی ہے بلکہ ہر معاملات میں پہلی آواز ہماری تنظیم رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری صاحب کی اٹھتی ہے یاد رہے
حضرت جمیل المشائخ جنہوں نے مراٹھواڑہ ودربھ میں ہمیشہ رضا اکیڈمی کے پرچم تلے قومی ملی مذہبی رفاہی فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ مکمل طور پر جلگاؤں و جامود کے سیلاب زدگان کی خدمت میں پیش پیش رہے جالنہ سے نندورا راستے میں شاہراہوں پر جگہ جگہ علماء کرام وعوام اہلسنت نوجوانوں کے گروپ نے استقبال کیا گل پوشی سے خیر مقدم کیا گیا
جلگاؤں و جامود کے لوگوں نے قائد محترم کا شکریہ ادا کیا
حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب کے ہمراہ آل رسول حضرت سید جمیل احمد رضوی صاحب جالنہ
حضرت مولانا محمد عباس رضوی صاحب ممبئی
حضرت مولانا ظفر الدین رضوی ممبئی شریک سفر رہے
مزید اطراف و اکناف کے علماء میں
حافظ سعید احمد جامود
حافظ نثار احمد
مولانا سلیمان خان
مولانا اویس
حافظ محمد حنیف جامود
مولانا امیر خسرو ناندورا
مولانا عاقب
حافظ ارکان تلہرا
مولانا نثار ناندورا
وہیں رضا اکیڈمی کے کارکنان میں
ڈاکٹر شہزاد خان آکولہ
حاجی مزمل خان ناندورا
لیاقت خان جامود وغیرہ شامل تھے
فقط
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی