Date: Tue 17 Sep 2024 /

17-Sep-2024 14-Rabi'al Awwal-1446

دار المَلِک فاؤنڈیشن (بریلی شریف) کی عربی زبان کے حوالے سے قابل قد ر خدمات ہے: الحاج محمد سعید نوری

  1. دار المَلِک فاؤنڈیشن (بریلی شریف) کی عربی زبان کے حوالے سے قابل قد ر خدمات ہے: الحاج محمد سعید نوری
    مؤرخہ 15 نومبر 2022 بروز منگل حضرت مولانا شیراز ملک نظامی ازہری صاحب قبلہ کی دعوت پر اسیر مفتیٔ اعظم ہند الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ دارالملک فاؤنڈیشن، بریلی شریف کا دورہ فرمایا، نوری صاحب قبلہ کو سب سے پہلے دارالملک کی عربی اردو جملہ مطبوعات دکھائی گئیں، پھر مختصر سی ضیافت کے بعد دارالملک کی جانب سے آپ کی گل پوشی کی گئی، ساتھ ہی ساتھ آپ کو دارالملک کے مختلف شعبے دیکھائے گئے، اس حسین موقعہ پر مولانا ذیشان حنفی ازہری پورن پوری صاحب قبلہ نے دارالملک فاؤنڈیشن کے حوالے سے متعارف کراتے ہوئے ادارے کی اہم خصوصیات ذکر کیا کہ الحمد للہ ہمارا ادارہ مختصر سی مدت میں تقریباً 26 کتابیں جدید تقاضوں کے مطابق مکمل تحقیق کے ساتھ ہند وبیرون ہند سے شائع کر چکا ہے، الحمد للہ ادارے کی سبھی درسی وغیر درسی مطبوعات باطنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ظاہری حسن بھی رکھتی ہیں، پھر دارالملک فاؤنڈیشن کے صدر اعلیٰ مولانا شیراز ملک نظامی ازہری صاحب قبلہ نے مزید تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ اس ادارے کا ایک امتیاز یہ بھی ہے کہ یہاں سے شائع ہونے والی سبھی کتابیں ادارے کے معیار کے مطابق ادارے کی ٹیم کی جانب سے چیک شدہ ہوتی ہیں، اور بحمدہ تعالیٰ ہمارا ادارہ امام اہل سنت سیدی سرکار اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کے منہج کے مطابق کامیابی کی جانب رواں دواں ہے، نوری صاحب قبلہ نے کھلے دل سے ادارے کی جملہ کاوشوں کو خوب سراہا نیز اپنی نیک خواہشات ظاہر فرمائیں، اس مبارک موقع پر مولانا محمد عباس رضوی صاحب قبلہ، مولانا جنید رضوی صاحب قبلہ، حافظ ساجد صاحب قبلہ حاضر رہے۔ رپورٹ: دارالملک فاؤنڈیشن بریلی شریف فائق انکلیو، پیلی بھیت بائی پاس روڈ، بریلی شریف
Scroll to Top

Moon Sighting

.