Date: Sun 8 Dec 2024 /

8-Dec-2024 7-Jamadi'al Thani-1446

حضرت سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری نے بارگاہ غریب میں چادر پیش کی۔ حکومت ہند تحفظ ناموس رسالت بل جلد پاس کرے۔معین میاں تحفظ ناموس رسالت ہمارا اولین فریضہ ہے۔محمد سعید نوری 

حضرت سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری نے بارگاہ غریب میں چادر پیش کی۔
حکومت ہند تحفظ ناموس رسالت بل جلد پاس کرے۔معین میاں
تحفظ ناموس رسالت ہمارا اولین فریضہ ہے۔محمد سعید نوری
اجمیر۔٢فروری تحفظ ناموس رسالت بورڈ و آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء کے صدر حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ اور رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے ٨١٠ ویں سالانہ عرس غریب نواز علیہ الرحمہ کے موقع پر اپنے وفد کیساتھ چادر پیش کی رضا اکیڈمی کے ترجمان مولانا محمد عباس رضوی نے بتایا کہ اجمیر شریف کے دونوں انجمنوں اور درگاہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جناب عبدالواحد چشتی عرف انگارہ شاہ نے اہم شخصیات پر مشتمل وفد کی درگاہ شریف کی زیارت کرائی۔ملک میں امن وامان اور کورونا وائرس،اومیکرون جیسے مہلک امراض کے خاتمے کی مشترکہ طور پر دعاء کی گئی حضور معین المشائخ نے چادر پیش کرتے ہوئے شہنشاہ ہندوستان کی بارگاہ میں یہ دعاء کی کہ سرکار غریب نواز ہماری مدد فرمائیں کہ تحفظ ناموس رسالت بل مشن کامیاب ہو۔الحاج محمد سعید نوری نے چادر پیش کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے گوشے گوشے کا دورہ تحفظ ناموس رسالت بیدارئی مہم کے تحت کررہےہیں ہمیں امید ہے کہ ایک نہ ایک دن ملک کے پارلیمنٹ میں یہ بل ضرور پاس ہوگا آج ہم غریب نواز علیہ الرحمہ کے آستانے سے یہ بات حکومت ہند تک پہونچانا چاہتے ہیں کہ کہ حکومت ہند پیغمبر محمد ﷺبِل جلد سے جلد پاس کرے۔عبدالواحد چشتی عرف انگارہ شاہ نے بھی اس بل کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند اس بل پاس کرکے ملک کے تیس کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو آگے بڑھائے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حکومت ہند ہماری باتوں پر غور کرے گی۔مولانا محمد عباس رضوی نے پیغمبر محمد ﷺبِل کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کو پاس کرنے ملک کی گنگا جمنی تہذیب مضبوط ہوگی انہوں نے مزید بتایا کہ محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری اور حضور معین المشائخ سید معین میاں یہ بزرگ مہاراشٹر اسمبلی سے لیکر ملک کی دیگر ریاستوں کی اسمبلیوں تک اپنی بات پہونچانے کے لیے جدوجہد جاری کئے ہوئے ہیں۔سید جامی میاں،جناب عرفان چشتی رضوی،سید نور میاں دعاء میں شریک رہے اس حسین موقع پر مداح رسول جناب نوری میاں نے نعت و منقبت پیش کی اخیر میں سید معین میاں صاحب نے محافظین ناموس رسالت اور ملک کی تعمیر وترقی کی کیلئے رقت انگیز دعاء فرمائی
Scroll to Top

Moon Sighting

.