Date: Wed 29 May 2024 /

29-May-2024 21-Zul Qa'dah-1445

تیرا آقا شہنشاہ کونین ہے۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

تیرا آقا شہنشاہ کونین ہے
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا
پر یہ نازان کے بندے کا دیکھیں گے سب تھام کر ان کا دامن مچل جائے گا

موج کترا کے ہم سے چلی جائے گی رخ مخالف ہوا کا بدل جائے گا
جب اشارہ کریں گے وہ ناخدا اپنا بیڑا بھنور سے نکل جائے گا

یوں تو جیتا ہوں حکم خدا سے مگر میرے دل کی ہے ان کی یقیناً خبر
حاصل زندگی ہوگا وہ دن مرا ان کے قدموں پہ جب دم نکل جائے گا

رب سلّم وہ فرمانے والے ملے کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے
پُل سے گزریں گے ہم وجد کرتے ہوئے کون کہتا ہے پائوں پھسل جائے گا

اخترؔ خستہ کیوں اتنا بے چین ہے تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے
لو لگا تو سہی شاہ لولاک سے غم مسرت کے سانچے میں ڈھل جائے گا

Scroll to Top

Date: Wed 29 May 2024 /

29-May-2024 21-Zul Qa'dah-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.