Date: Sat 12 Oct 2024 /

12-Oct-2024 9-Rabi'al Thani-1446

تاروں کی انجمن میں یہ بات ہو رہی ہے۔ از: تاج الشریعہ جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

تاروں کی انجمن میں یہ بات ہو رہی ہے

از: تاج الشریعہ جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

تاروں کی انجمن میں یہ بات ہو رہی ہے
مرکز تجلیوں کا خاک در نبی ہے

ذرے یہ کہہ رہے ہیں اس نور کے قدم سے
یہ آب و واب لے کر ہم نے جہاں کو دی ہے

یکتا ہیں جس طرح وہ ہے ان کا غم بھی یکتا
خوش ہوں کہ مجھ کو دولت انمول مل گئی ہے

پھر کیوں کہوں پریشاں ہوکر بقول شخصے
یکتا کے غم میں اب بھی بے کیف زندگی ہے

Scroll to Top

Moon Sighting

.