Date: Wed 29 May 2024 /

29-May-2024 21-Zul Qa'dah-1445

ان کے در کی بھیک اچھی. از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

ان کے در کی بھیک اچھی
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

بوالہوس سن سیم و زر کی بندگی اچھی نہیں
ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں

سروری کیا چیز ہے ان کی گدائی کے حضور
ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں

ان کی چوکھٹ چوم کر خود کہہ رہی ہے سروری
ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں

سروری خود ہے بھکارن بندگان شاہ کی
ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں

سروری پاکر بھی کہتے ہیں گدایان حضور
ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں

تاج خود را کاسہ کردہ گوید ایں جا تاجور
ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں

تاج کو کاسہ بناکر تاجور کہتے ہیں یوں
ان کے در کی بھیک اچھی سروری اچھی نہیں

مفتی اعظم یکے از مردمانِ مصطفےٰ
اس رضائے مصطفےٰ سے دشمنی اچھی نہیں

حجۃ الاسلام اے حامد رضا بابائے من
تم کو بن دیکھے ہماری زندگی اچھی نہیں

خاک طیبہ کی طلب میں خاک ہو یہ زندگی
خاک طیبہ اچھی اپنی زندگی اچھی نہیں

آرزو مندان گل کانٹوں سے بچتے ہیں کہیں
خار طیبہ سے تری پہلو تہی اچھی نہیں

دشت طیبہ کے فدائی سے جناں کا تذکرہ
جو رُلا دے خون ایسی دل لگی اچھی نہیں

دشت طیبہ چھوڑ کر میں سیر جنت کو چلوں
رہنے دیجے شیخ جی دیوانگی اچھی نہیں

جو جنون خلد میں کووں کو دے بیٹھے دھرم
ایسے اندھے شیخ جی کی پیروی اچھی نہیں

عقل چوپایوں کو دے بیٹھے حکیم تھانوی
میں نہ کہتا تھا کہ صحبت دیو کی اچھی نہیں

یاد جاناں میں معاذ اللہ ہستی کی خبر
یادِ جاناں میں کسی سے آگہی اچھی نہیں

شام ہجراں میں ہمیںہے جستجو اس مہر کی
چودھویں کے چاند تیری چاندنی اچھی نہیں

!طوق تہذیب فرنگی توڑ ڈالو مومنو
تیرگی انجام ہے یہ روشنی اچھی نہیں

شاخ گل پر ہی بنائیں گے عنادل آشیاں
برق سے کہہ دو کہ ہم سے ضد تری اچھی نہیں

جو پیا کو بھائے اخترؔ وہ سہانا راگ ہے
جس سے ناخوش ہوں پیا وہ راگنی اچھی ہیں

Scroll to Top

Date: Wed 29 May 2024 /

29-May-2024 21-Zul Qa'dah-1445

Contact Details

Social Links

Moon Sighting

.