Date: Sat 12 Oct 2024 /

12-Oct-2024 9-Rabi'al Thani-1446

وہ ابلا چشمہ شربت کا۔ از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

وہ ابلا چشمہ شربت کا
از: جانشین حضور مفتی اعظم حضرت علامہ مفتی محمد اختر رضا خاں قادری، ازہری، بریلوی رضی اللہ عنہ ( سفینۂ بخشش)

لب کوثر ہے میلہ تشنہ کامان محبت کا
وہ ابلا دست ساقی سے وہ ابلا چشمہ شربت کا

یہ عالم انبیاء پر ان کے سرور کی عنایت کا
جسے دیکھو لئے جاتا ہے پروانہ شفاعت کا

پلادے اپنی نظروں سے چھلکتا جام رویت کا
شہ کوثر ترحم تشنہ جاتا ہے زیارت کا

وہی جو رحمۃ للعالمین ہیں جان عالم ہیں
بڑا بھائی کہے ان کو کوئی اندھا بصیرت کا

مہ و خورشید و انجم میں چمک اپنی نہیں کچھ بھی
اجالا ہے حقیقت میں انہیں کی پاک طلعت کا

بھٹکتا یوں پھرے کب تک تمہارا اخترؔ خستہ
دکھا دو راستہ اس کو خدارا شہر الفت کا

Scroll to Top

Moon Sighting

.