Date: Fri 17 Jun 2022 /

17-Jun-2022 17-Zul Qa'dah-1443

ناموس رسالت‘‘ کی دستخطی مہم میں مسلمانوں نے جوش خروش سے حصہ لیا ممبئی کے مسلمانوں کی ایک ہی آواز نوپور شرما کو گرفتار کرو: الحاج محمد سعید نوری’’

ممبئی ۳ جون/ حالیہ دنوں نوپور شرما نے شان اقدس میں گستاخی کی تھی اس کے خلاف آج پورے ممبئی شہر سمیت ریاست مہاراشٹرا کے دیگر اضلاع میں رضا اکیڈمی کی اپیل پر ہر مسجد کے باہر مسلمانوں نے دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کہیں کہیں عاشقان رسول نے بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے خلاف نعرہ بازی کی اور گرفتاری کی مانگ کی۔ عروس البلاد ممبئی کی تمام مساجد میں آج نوپور شرما کی گرفتاری زور شور سے آئمہ مساجد نے اُٹھائی جس پر مصلیانِ مساجد جذباتی ہوکر بی جے پی ترجمان کےخلاف نعرے بازی کی۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے قلابہ، محمدعلی روڈ، کھڑک، بھنڈی بازار، پائیدھونی، کرافٹ مارکیٹ، دودھ بازار، ناگپاڑہ، مدنپورہ بائیکلہ کی تمام مساجد کے باہر کثیر تعداد میں مسلمانوں نے دستخط کی۔ مضافات میں کرلا، ساکی ناکہ، خیرانی روڈ، گھاٹ کوپر، نارائن نگر، جری مری، کاجوپاڑہ، چیتاکیمپ، چیمبور،واشی ناکہ، گونڈی، ممبرا، بھیونڈی کے علاوہ دیگر علاقوں میں تمام مساجد کے باہر مصلیوں نے دستخطی ابھیان میں حصہ لیا نمائندہ نے رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری سعید نوری سے بات کی کہ دستخطی مہم کا کیا مقصد ہے تو انھوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ ہوگیا رضا اکیڈمی نے بی جے پی ترجمان گستاخ رسول نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا تھا مگر ابھی تک وہ آزاد گھوم رہی ہے گرفتاری نہیں ہوئی ہے جس کو لیکر مسلمانوں میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے اس لئے رضا اکیڈمی نے ممبئی کے تمام مساجد میں دستخطی مہم چھیڑ کر لوگوں کے جذبات سے انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہے کہ لوگوں میں ناموس رسالت کو لیکر کتنی بے چینی ہے نوری صاحب نے کہا کہ ممبئی پولیس کو چاہئے کہ جتنی جلدی ہو دریدہ دہن ملعونہ نوپور شرما کو گرفتار کرے ممبئی عظمیٰ کے حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو جلد سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کا خوشگوار ماحول بگڑنے نہ پائے۔ ریاست سمیت ممبئی اور ملک کا امن وسکون قائم رہے اطلاع کے مطابق لوگ دستخط کی کاپی لیکر اپنے اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے پہنچے ہیں۔ ساکی ناکہ فاضل بریلوی مسجد سے ڈاکٹر فروز،محمد حسین، کمال الدین انصاری، منور خان مشاہدی، مولانا عباس رضوی، دستخط کا پورہ بنچ لیکر ساکی ناکہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر سینئر انسپکٹر دیشمکھ کی غیر موجودگی میں انسپکٹر دنیش راوت کو کمپلینٹ کی کاپیاں دی اور نوپور شرما کی گرفتاری کی مانگ کی۔ اسی طرح ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن، مصلیانِ عبدالسلام مسجد عبدالرحمن اسٹریٹ، پائیدھونی پولیس اسٹیشن میں مصلیاں سارنگ اسٹریٹ مسجد ممبئی اور اگری پاڑہ پولیس اسٹیشن، ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن، جے جے پولیس اسٹیشن جا کر مسلمانوں نے کمپلینٹ کیا۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ ممبئی کے مسلمانوں میں کافی ناراضگی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ممبئی پولیس نوپور شرما کو گرفتار کب کرتی ہے۔ سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ اگر ممبئی پولیس نے جلد اس کی گرفتاری نہ کی تو آنے والے جمعہ تک یہ تحریک زور پکڑ سکتی ہے۔

 

Durood Shareef Count

    Moon Sighting